کینیڈا: سکول اور گھر میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 ہلاک، درجنوں زخمی

برٹش کولمبیا (رم نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ایک دور دراز قصبے میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔مسلح شخص نے ایک سکول اور گھر کو نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق 6 افراد سکول کے اندر، 2 گھر میں اور ایک شخص ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مشتبہ حملہ آور نے اسکول کے اندر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ 25 سے زائد زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو محفوظ قرار دے دیا ہے، تاہم حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات تاحال جاری ہیں۔