ماسکو(رم نیوز)خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کے بعد روس اور چین نے بھی اپنے بحری بیڑے سمندر میں اتار دیے ہیں، جس سے خطے کی تزویراتی صورتحال میں اہم تبدیلی آئی ہے۔ روسی صدارتی معاون نے ایک حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ روس اور چین، ایران کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔
ان مشقوں کا بنیادی مقصد دوست ممالک کے درمیان بحری تعاون کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کی عسکری و بحری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ان تینوں ممالک کی موجودگی کو عالمی ماہرین عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سمندری حدود پر کنٹرول کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔