امریکی نائب صدر کا ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات کا انتباہ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات میں معمولی پیشرفت کے باوجود ایران نے امریکی 'ریڈ لائنز' تسلیم نہیں کیں، جس کی وجہ سے اہم نکات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے لیے امریکی شرائط پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔