ایران کو 10 دن کا الٹی میٹم، غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے 10 ارب ڈالر کا امریکی اعلان

واشنگٹن (رم نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'بورڈ آف پیس' کے افتتاحی اجلاس میں ایران اور غزہ کے حوالے سے بڑے اعلانات کر دیے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایران کو 10 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں پر سمجھوتہ نہ ہوا تو نتائج برے ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ امریکہ غزہ کی بحالی کے لیے 10 ارب ڈالر دے گا؛ مجموعی طور پر 17 ارب ڈالر سے زائد جمع ہو چکے ہیں۔ رفاہ کی 3 سال میں تعمیرِ نو ہوگی اور 32 ہزار اہلکاروں پر مشتمل نیا سکیورٹی ڈھانچہ قائم کیا جائے گا۔