کویت سٹی(رم نیوز) کویت کی حکومت نے تارکینِ وطن کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے بغیر کفیل "فری لانس رہائشی اقامہ" متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف الصباح کے مطابق، اس سکیم کا مقصد ماہر غیر ملکیوں کو قانونی طریقے سے آزادانہ کام کرنے اور چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس ویزا کی سالانہ فیس 800 سے 1,000 کویتی دینار ہونے کا امکان ہے، جس سے ویزہ بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوگا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ نظام آئندہ چند ماہ میں نافذ کر دیا جائے گا، تاہم قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
ویزہ بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ،کویت میں بغیر کفیل رہائشی اقامے کا نیا نظام چند ماہ میں نافذ ہوگا