دبئی: آج شام آسمان پر 6 سیاروں کی نایاب ’پریڈ‘ کا دلکش نظارہ

دبئی (رم نیوز)متحدہ عرب امارات کے آسمان پر آج 28 فروری کی شام ایک نادر فلکیاتی منظر دیکھا جائے گا، جہاں نظامِ شمسی کے 6 سیارے ایک ہی قطار میں نظر آئیں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ سحر انگیز نظارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر واضح ہوگا، جسے شہری صاف موسم کی صورت میں کھلی آنکھ یا دوربین کی مدد سے دیکھ سکیں گے۔

فلکیاتی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اس نایاب منظر سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لیے شہر کی تیز روشنیوں سے دور کسی کھلے مقام کا انتخاب کریں۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک خوبصورت نظارہ ہے بلکہ طلبہ اور فلکیات کے شوقین افراد کے لیے کائنات کی وسعتوں کو سمجھنے کا ایک بہترین تعلیمی موقع بھی ہے۔