قطر سے ترکیہ تک: مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی عسکری نیٹ ورک ایران کے نشانے پر

تہران / واشنگٹن (رم نیوز)ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو اپنی میزائل فورس کا 'نشانہ' قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں خطے میں موجود تمام امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کو تباہ کر دیا جائے گا۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایران نے خبردار کیا ہے کہ قطر کا العدید ایئر بیس، کویت کا السالم، متحدہ عرب امارات کا الظفرہ اور بحرین میں واقع امریکی بحری ہیڈکوارٹر براہِ راست تہران کی دفاعی پہنچ میں ہیں۔

امریکی دفاعی ادارے CSIS اور گلوبل فائر پاور کی 2025 کی رپورٹس کے مطابق، ایران کے پاس 6 لاکھ سے زائد فعال فوج اور ایسے شارٹ رینج میزائل موجود ہیں جو خلیجی ممالک میں موجود امریکی انفراسٹرکچر کو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے سعودی عرب اور اردن میں 'تھاڈ' اور 'پیٹریاٹ' جیسے دفاعی نظام الرٹ کر دیے ہیں۔