ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں جاں بحق،ایرانی میڈیاکی تصدیق، ایران کا بھرپور انتقام کا اعلان

تہران (رم نیوز)ایرانی میڈیا نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ایک مشترکہ امریکی و اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب آیت اللہ علی خامنہ ای اپنے دفتر میں سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف تھے۔

اس حملے کی ہولناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سپریم لیڈر کے ہمراہ ان کے خاندان کے قریبی افراد بشمول ان کے بیٹے، بہو اور نواسی بھی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن میں صرف سپریم لیڈر ہی نہیں بلکہ ایران کے 40 سے زائد اعلیٰ حکام کو نشانہ بنا یاگیا ہے۔ ایرانی صدر نے اس واقعے کو امتِ مسلمہ اور اسلامی دنیا کے لیے ایک "فیصلہ کن موڑ" قرار دیا ہے۔

حکومت نے اس عظیم سانحے پر درج ذیل اقدامات کا اعلان کیا ہے،۔ ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور 7 روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح پیغام دیا ہے کہ بدلہ لیا جائے گا اور خطے میں موجود امریکی و اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملوں کی ایک نئی اور شدید لہر شروع کی جائے گی۔