ایران نے بحر ہند میں امریکی بحری جہاز تباہ کردیا،بحری جہاز کو ری فیولنگ کے دوران ایرانی القدر 380 میزائل سے نشانہ بنایاگیا

تہران (رم نیوز) ایران نے بحر ہند میں امریکی بحری جہاز تباہ کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے بحر ہند میں امریکی بحری جہاز تباہ کردیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق گولہ بارود لے جانے والے امریکی جہاز کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے نشانہ بنایا۔ بحری جہاز کو بحر ہند میں ری فیولنگ کے دوران ایرانی القدر 380 میزائل سے نشانہ بنایاگیا۔ حملہ آپریشن وعدہ حقیقی 4 کے پانچویں مرحلے کا حصہ قرار دیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے کویت میں امریکی نیول بیس کوبھی نشانہ بنایا۔