تل ابیب(رم نیوز) اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے علی خامنہ ای کے بعد مقرر کیا جانے والا کوئی بھی جانشین اسرائیل کے لیے "واضح ہدف" ہوگا۔وزیر دفاع کاٹز نے واضح کیا کہ جانشین کا نام کیا ہے یا وہ کہاں چھپتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اسے ختم کر دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق نیا لیڈر بھی اسرائیل کی تباہی، امریکہ اور آزاد دنیا کے لیے خطرہ، اور ایرانی عوام پر ظلم جاری رکھنے کا منصوبہ ہی لے کر آئے گا۔ہم اپنے امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پوری قوت سے کام جاری رکھیں گے تاکہ ایرانی حکومت کی صلاحیتوں کو ختم کیا جا سکے اور ایسے حالات پیدا کیے جائیں کہ ایرانی عوام خود اس حکومت کا تختہ الٹ کر اسے تبدیل کر دیں۔