امریکی سینیٹ: ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد، صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات برقرار

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے مسترد کر دی ہے۔ اس فیصلے سے وائٹ ہاؤس کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کی سیاسی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔100 رکنی سینیٹ میں قرارداد کے حق میں 47 اور مخالفت میں 52 ووٹ آئے۔ ری پبلکنز کی 53 نشستوں کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ ڈیموکریٹس کی جانب سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قرارداد میں ایران پر فضائی حملے فوری بند کرنے اور مستقبل کی کارروائیوں کے لیے کانگریس سے منظوری لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔