خلیجی ریاستوں میں خطرے کے سائرن: دبئی اور بحرین میں دھماکے، فضائی دفاعی نظام متحرک

دبئی/منامہ (رم نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی اور بحرین کے دارالحکومت منامہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، شہر میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

حکام نے وضاحت کی ہے کہ فضائی دفاعی نظام کی فعال کارروائی کے نتیجے میں ایک "معمولی واقعہ" پیش آیا، جہاں فضا میں تباہ کیے گئے ہدف کا ملبہ زمین پر گرا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ صورتحال پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی حادثے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا گیا ہے

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بھی ایک زوردار دھماکہ سنا گیا جس کے بعد شہر میں خطرے کے سائرن گونج اٹھے۔بحرین کی وزارتِ داخلہ نے ایک ہنگامی پیغام میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے قریبی محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔