یروشلم(رم نیوز)اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار یمن سے اسرائیلی حدود کی جانب میزائل داغا گیا ہے، جسے ناکارہ بنانے کے لیے دفاعی نظام کو متحرک کر دیا گیا۔ حملے کے بعد ملک بھر میں سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ دوسری جانب حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی "انگلیاں ٹریگر پر" ہیں اور اگر ایران یا کسی بھی مسلم ملک کے خلاف بحیرہ احمر کو استعمال کیا گیا یا کشیدگی بڑھی، تو وہ براہِ راست جنگ میں شامل ہو جائیں گے۔
یمن سے اسرائیل پر پہلا میزائل حملہ؛ حوثیوں کی جنگ میں باقاعدہ شمولیت کی دھمکی