تہران (رم نیوز) جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مختلف حصوں پر رات بھر شدید فضائی حملے کیے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت تہران، کرج، قم، اور بندر عباس سمیت کئی اہم شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے مطابق، ان حملوں میں مغربی تہران، پارچین، بوشہر، شیراز اور تبریز جیسے اہم علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اگرچہ ان حملوں کے درست اہداف اور نقصانات کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہو سکی ہیں، تاہم حملوں کے وسیع دائرہ کار نے پورے خطے میں شدید کشیدگی پیدا کر دی ہے۔
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی بڑی عسکری کارروائی: تہران سمیت کئی شہروں میں شدید دھماکے