تہران (رم نیوز) ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے جدید دفاعی نظام نے وسطی ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف35 (F-35) جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری کے مطابق، طیارے میں ہونے والے شدید دھماکے کے باعث پائلٹ کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ واضح رہے کہ تاحال امریکی یا اسرائیلی حکام کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم ماضی میں امریکی سینٹرل کمانڈ اس نوعیت کے ایرانی دعوؤں کو مسترد کرتی رہی ہے۔
ایران کا امریکی ایف35 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، وسطی ایران میں تباہی کی اطلاع