پنجاب سے دہلی تک بحران، عام آدمی پارٹی کے 7 ہائی پروفائل رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی

نئی دہلی(رم نیوز) انڈیا کی سیاست میں اس وقت بڑی تبدیلی آئی جب 'عام آدمی پارٹی' کے 10 میں سے 7 ارکانِ پارلیمان نے اچانک جماعت چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔اس گروپ کی سربراہی ہائی پروفائل رہنما راگھو چڈھا کر رہے ہیں، جبکہ دیگر ارکان میں سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ اور سواتی مالیوال بھی شامل ہیں۔ اراکین کی تعداد دو تہائی ہونے کی وجہ سے ان پر وفاداری تبدیل کرنے (اینٹی ڈیفیکشن) کے قانون کا اطلاق نہیں ہوگا۔پارٹی چھوڑنے والوں نے اروند کجریوال پر 'آمرانہ طرزِ قیادت' اور بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں۔