سونے کی تاریں ، 1800 ہیرے، آم اورگجرا، میٹ گالا میں ایشا امبانی کی ساڑھی کے چرچے

نیویارک(رم نیوز) امریکی شہر نیویارک میں فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ 'میٹ گالا 2026' کے دوران بھارتی کاروباری شخصیت ایشا امبانی نے اپنی منفرد ساڑھی سے سب کی توجہ سمیٹ لی۔ بھارتی ڈیزائنر گورو گپتا اور سودیش کے کاریگروں کی تیار کردہ اس ساڑھی میں خالص سونے کی تاریں، 1800 ہیرے اور قیمتی پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔ ایشا امبانی نے بتایا کہ اس لباس کا بلاؤز اور تمام زیورات ان کی والدہ نیتا امبانی کے کلیکشن سے لیے گئے ہیں۔ ساڑھی کے ساتھ گجرا اور ہاتھ میں پکڑا کروشیہ سے بنا مصنوعی 'آم' بھی ریڈ کارپٹ پر توجہ کا مرکز بنا رہا۔