تہران (رم نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایران کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی خطے میں کارروائیوں پر خلیجی ممالک کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے، کیونکہ یہاں کی صورتحال کے اثرات پورے خطے پر پڑتے ہیں۔ اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں صرف قومی سلامتی اور خطے کے امن کے لیے ہیں، تاہم کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں ملک اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ایران کو ملکی دفاع کا قانونی حق حاصل ہے، اسماعیل بقائی