واشنگٹن میں امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط

واشنگٹن (رم نیوز)واشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران امریکہ، لبنان اور اسرائیل نے فریم ورک معاہدے پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاہدے سے لبنان میں امن قائم ہوگا اور دونوں ممالک کے عوام کو محفوظ مستقبل ملے گا۔ تقریب میں باقاعدہ دستخط تو کر دیے گئے ہیں، تاہم معاہدے کی مزید تفاصیل ابھی جاری نہیں کی گئیں۔