’مائیکرو ویو سلائم‘ چیلنج ،دبئی پولیس نے خبردار کر دیا

دبئی(رم نیوز) دبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خطرناک ٹرینڈ ’مائیکرو ویو اوون سلائم‘ کے خلاف والدین اور بچوں کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز پر بچے انٹرنیٹ پر اس چیلنج کی اندھی تقلید کر رہے ہیں جس میں سلائم کو مائیکرو ویو میں گرم کیا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق سلائم کو تیز درجہ حرارت پر رکھنے سے کیمیکل ری ایکشن ہوتا ہے اور شدید گرم بخارات بنتے ہیں۔ اوون سے نکالتے وقت یہ مواد اچانک دھماکے سے پھٹ سکتا ہے، جس سے بچوں کے چہرے اور ہاتھ شدید جھلسنے کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ مائیکرو ویو کے غلط استعمال سے کچن میں آگ بھی لگ سکتی ہے۔دبئی پولیس نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ چھٹیوں کے دوران بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کریں ۔