فرانس میں 15 سال سے کم بچوں پر سوشل میڈیا بین، قانون منظور

پیرس(رم نیوز)فرانسیسی پارلیمان نے بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا ہے۔ فرانس یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے ایسا قدم اٹھایا ہے۔ اس قانون کے تحت ستمبر 2026 سے 15 سال سے کم عمر افراد نئے اکاؤنٹس نہیں بنا سکیں گے، جبکہ جنوری 2027 سے تمام صارفین کے لیے عمر کی تصدیق لازمی ہوگی۔ صدر ایمانوئل میکخواں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم بعض ماہرین نے صارفین کی رازداری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔