لندن (رم نیوز) مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی جاری ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 1.9 ڈالر اضافے سے 90.42 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل 84 ڈالر اور متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل 7 فیصد اضافے کے بعد 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں