کولمبیا(رم نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی کوششوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔مارکو روبیو نے یمنی حوثیوں کو ایران کا پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کے پیچھے براہِ راست تہران کا ہاتھ ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات برقرار ہیں اور خطے کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
امریکہ ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بناتا رہے گا:مارکو روبیو