ابوظہبی(رم نیوز) متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے شہریوں کو خطے میں کشیدگی اور مسلح حملوں کے خدشات کے باعث غیر معمولی احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور حوثیوں کی جانب سے بحرین، کویت اور سعودی عرب میں کارروائیوں کے باعث جانی نقصان اور سفری نظام متاثر ہوا ہے، لہٰذا شہری پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور مزید کشیدگی کے لیے تیار رہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ، امریکہ کی اپنے شہریوں کو غیر معمولی احتیاط کی ہدایت