کولمبو (رم نیوز)سری لنکا میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے پاکستان کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے 12 ٹن وزنی تیسری امدادی کھیپ جمعرات کے روز کولمبو پہنچا دی گئی۔
کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے پاکستان کی بھجوائی گئی اس کھیپ کو باضابطہ طور پر وصول کیا۔ امدادی سامان میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈشیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں جنہیں ضرورت مند خاندانوں میں فوری ریلیف کے طور پر تقسیم کیا جائے گا۔حکومتِ پاکستان کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکن عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے امدادی کارروائیاں آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی۔