دبئی(رم نیوز)مینز انڈر 19 ایشیا کپ کا دبئی میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو اہم میچز شیڈول ہیں۔ایونٹ کے افتتاحی روز پہلے میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم بھارت کے خلاف میدان میں اُتر رہی ہے، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی نوجوان ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کا سلسلہ 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک–بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار ہے۔