ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل ٹیموں کے میچز کا حتمی شیڈول جاری

لاہور(رم نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، اور فل ممبر ٹیموں کی تیاریوں کا شیڈول حتمی ہو گیا ہے۔پاکستان ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی، جن میں 3 سری لنکا اور 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ہوں گے۔ بھارت سب سے زیادہ 10 میچز کھیلے گی، جن میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز شامل ہیں۔

دوسری جانب، سری لنکا اور پاکستان 6-6، نیوزی لینڈ 5، جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز 3-3 میچز کھیلیں گے۔ افغانستان، بنگلا دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ورلڈکپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔