کراچی(رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا، تاہم جلد ہی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1,69,011 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ 877 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ 1,68,574 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج کے ابتدائی سیشن میں ریکوری نے مارکیٹ کے اعتماد کو بحال کر دیا۔