کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، جب کہ آج شہر میں دن خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، اور شمال مشرقی ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے فضا میں ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے اور حدِ نگاہ معمول سے کم ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر سے راتوں کی خنکی میں واضح اضافہ ہوگا اور شہریوں کو سرد موسم کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔