اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2 روزہ قومی کانفرنس کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور پیپلز پارٹی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کو اس موقع پر مدعو نہیں کیا گیا۔ قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کے فروغ اور حکومت سے مذاکرات کے لیے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔