راولپنڈی میں دفعہ 144 میں توسیع، 17 دسمبر تک اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی برقرار

راولپنڈی(رم نیوز)ضلع راولپنڈی میں عوامی اجتماعات، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی کے ساتھ دفعہ 144 میں توسیع کر دی گئی ہے، جو 17 دسمبر تک نافذ رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے مطابق 4 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع، ہتھیار یا تشدد کے آلات رکھنے، نفرت انگیز تقریر، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور پولیس کی ہدایات کی خلاف ورزی ممنوع ہوگی۔ پابندی کے دوران کیے گئے اقدامات، تحقیقات اور عدالتی کارروائی بعد میں بھی جاری رہیں گی۔ یہ حکم حساس تنصیبات اور اہم مقامات پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔