مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (رم نیوز) مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہےا س بارے میں نیپرا نے عندیہ د ے دیا ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کی طلب میں مسلسل کمی کی وجہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ نیپرا اتھارٹی کاکہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں فروری تک مجموعی طور پر12 فی صد کمی آئی ہے۔ موجودہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ ہے۔ نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کاعندیہ دے دیا ہے۔