شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوٹی ٹوینٹی میچز میں شرکت مشکو ک

لاہور(رم نیوز) فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوٹی ٹوینٹی میچز میں شرکت مشکو ک ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوینٹی میں شرکت نہیں کریں گے ۔ کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بولنگ ردھم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے قبل کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔ شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کےخلاف راولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری دو ٹی ٹوینٹی میچ کھیلیں گے۔