امریکی ثالثی کی پیشکش مسترد۔۔۔۔حماس نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویزپیش کردیں

غزہ(رم نیوز)حماس نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویزپیش کردیں۔ حماس نے اسرائیل سے انخلا کے لیے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کے ترجمان کے مطابق جنگ بندی کے اختتام پر یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کا تبادلہ کیاجائے گا،ہر سو یلین اسرائیلی کے بدلے تیس فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں ۔

حماس کے مطابق ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی رہا کیے جائیں۔ حماس نے امریکی ثالثی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔واضح رہے کہ مصر اور قطر کی ثالثی میں چھ ہفتوں کی جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کی تجویز دی گئی۔