پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب ۔۔۔۔ ملازمین کے موجودہ عہدے اور تنخواہ کی جانچ ہوگی

لاہور(رم نیوز)پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔ ذرا ئع کاکہنا ہےکہ محسن نقوی کی ہدایت پر پی سی بی کے ملازمین کاریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کردیاگیا ہے۔ ملازمین کے موجودہ عہدے اور تنخواہ کی تفصیلات کی جانچ ہوگی۔ سفارش پر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو چیک کرایاجائے گا۔