NA-10 شانگلا

"این اے 10 شانگلہ اور اس کے 2 زیلی حلقوں پہ مشتمل ہے۔ اس حلقے کی کل آبادی 757810 ہے۔ جس میں سے رجسٹر ووٹرز کی تعداد 374343 ہے۔ ان رجسٹر ووٹرز میں 212294 مرد اور خواتین 162049 ہیں ۔ شانگلہ پہلے این اے 31 کہلاتا تھا لیکن 2018 کے الیکشن کی نئی حلقہ بندیوں میں اسے این اے 10 کا درجہ دے دیا گیا۔ واضح رہے۔ نئی حلقہ بندیوں کیلئے کچھ عرصہ قبل قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے ملک بھر میں حلقوں کے نمبر تبدیل کر دیئے گئے تھے، حلقہ بندیاں شمال سے کلاک وائز یعنی گھڑی کی سوئی کے مطابق کی گئی ہیں، اور یہ تجویز اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے دی ہے۔ یو این ڈی پی پاکستان بھر میں فلاحی پراجیکٹ کرتی رہی ہے اور اس نے تمام علاقوں کا ڈیٹا اپنے طور پر اکٹھا کر رکھا ہے۔ طے یہ ہوا تھا کہ قومی اسمبلی کا ہر حلقہ آٹھ لاکھ آبادی پر جب کہ صوبائی اسمبلی کا ہر حلقہ کم از کم تین لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ کی آبادی پر مشتمل ہو گا۔ ۔ جب کہ ہزارہ کو قومی اسمبلی کے جن سات حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں آبادی کا تناسب ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہے ۔"

Winner of Election 2018

Picture Candidate Name Party Votes
صالح محمد خان پی ایم ایل این 34070

Runner-up of Election 2018

Picture Candidate Name Party Votes
سدید الرحمٰن اے این پی 32665