"این اے 14 مانسرہ 2 کے3 ذیلی حلقوں پہ مشتمل ہے۔ اس حلقے کہ کل آبادی اس حلقے کی کل آبادی 830482 کے لگ بھگ ہے۔ اس حلقہ میں 2018 کے عام انتخابات میں 517900 ووٹروں کا اندراج کیا تھا ۔ جس میں سے 289724 مرد حضرات اور 228176خواتین شامل تھی۔ اس حلقے کا تعلق مسلم لیگ ن کےصدر میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کے آبائی گھر سے ہے۔ جولائی 2018 میں الیکشن کمیشن نےکیپٹن صفدر کی سزا والے معاملے کے بعد ان کے حلقوں کیلئے بیلٹ پیپرز چھپائی روک دی ہے۔ کمیشن نے این اے 14 مانسہرہ کے فارم 33 تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور نئے فارم 33 کے مطابق ا لیکشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نمائندہ کامیاب قرار پائے تھے۔ "