"حلقہ این اے 18 صوابی 1 پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے ایک انتخابی حلقہ ہے۔ اس حلقے میں مزید صوبائی اسمبلی کے 2 حلقے موجود ہیں۔ اس حلقے کی کل آبادی 783155 کے لگ بھگ ہے۔ 2018 کے عام انتخابات میں449036 ووٹروں کا اندراج کیا تھا ۔ جس میں سے252515 مرد حضرات اور 196521خواتین شامل ہیں. ۔یہ حلقہ پرانی حلقہ بندیوں میں این اے 12 تھا۔ اس حلقے سے بہت سے قومی اور صوبائی امیدواروں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ 2013 میں تحریک انصاف اس حلقے سے نہیں جیت پائی تھی لیکن2018 میں خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے تحریک انصاف کو مقبولیت حاصل ہوئی۔"