NA-4 سوات 3

"این اے 4 پاکستان کی قومی اسمبلی کا حلقہ ہے۔ یہ ضلع سوات کے 3 زیلی حلقوں پر مشتمل ہے. زیل میں اس حلقے کی 2018 کی مکمل انتخابی تفصیل امیدواروں اور ان کی پارٹی سمیت درج ہے۔ اس حلقے کی کل آبادی 791511 کے لگ بھگ ہے۔ اس حلقہ میں 2018 کے عام انتخابات میں 409013 ووٹروں کا اندراج کیا تھا ۔ جس میں سے 235150 مرد حضرات اور 173863 خواتین شامل تھیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سوات۔3 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مراد سعید 71 ہزار 600 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد سلیم خان 30 ہزار 875 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے امیدوار قاری مسعود نے 17 ہزار 542 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.22 فیصد رہی۔ "

Winner of Election 2018

Picture Candidate Name Party Votes
مراد سعید پی ٹی آئی 71600

Runner-up of Election 2018

Picture Candidate Name Party Votes
سلیم خان اے این پی 30976