غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور

جنیوا(رم نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رمضان کےدوران غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور کرلی گئی۔غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں قرارداد کو منظور کرلیا گیا، فوری جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے10 رکن ممالک نے پیش کی۔

قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے، سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نےقراردادکی حمایت کی جب کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب عمان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے مشروط نہیں، مگر ہم نے ان قیدیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔