چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق آج اہم اجلاس طلب

اسلام آباد(رم نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے خودکش حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے بعد آج اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کیاہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی کل طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری حکام اور آئی جیز شریک ہوں گے، اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔